کوہستان میں کمیلا پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی،لفٹر گاڑی کو بڑے حادثہ سے بچا لیا

جمعہ 22 اپریل 2022 17:15

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2022ء) کوہستان میں کمیلا پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے ایک لفٹرگاڑی کو بڑے حادثہ سے بچا لیا۔ کوہستان کے علاقہ کوز کمیلا موڑ پر اچانک ایک لفٹر گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کی اطلاع کمیلہ جوہر داد کو دی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہر داد شاہ مع پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے۔مزید امدادی کارروائی کیلئے فوری ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا۔ پولیس، ریسکیو ٹیم اور مقامی لوگوں نے کوز کمیلہ میں متاثرہ لفٹر گاڑی کو ریسکیو کیا جو بریک فیل ہونے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے ساتھ کھائی کی جانب لٹک گئی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں