ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کا تھانہ پٹن کا دورہ

کرائم بوڈز، مالخانہ، کوت، میس، رہائشی بیرکس سمیت کمروں اور تھانہ کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا

پیر 19 نومبر 2018 16:18

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تھانہ پٹن کا اچانک دورہ کر کے کرائم بوڈز، مالخانہ، کوت، میس، رہائشی بیرکس سمیت کمروں اور تھانہ کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان نے تھانہ پٹن کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا، سیکورٹی کے حوالہ سے مناسب ہدایات دیں اور تھانہ پٹن کے ایس ایچ او اور دیگر سٹاف کی بائی نیم ماہ اکتوبر۔

نومبر 2018ء کے پراگرس کرائم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر سختی سے ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی کو مزید تسلی بخش بنایا جائے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ پٹن کے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور متعلقہ انچارج شعبہ تفتیش کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیش کے عمل میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تفتیش میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ لائی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ پٹن کا جملہ ریکارڈ چیک کیا، تمام ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں، نیز حوالات تھانہ کو بھی چیک کیا گیا، تھانہ اور حوالات کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کئے۔ ضلعی پولیس آفیسر نے تھانہ پٹن کے دورہ کے دوران کرائم بوڈز، مالخانہ، کوت، میس، رہائشی بیرکس، کمروں اور تھانہ بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔

ایس ایچ او تھانہ پٹن، اور دیگر سٹاف کو سائلین کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے سمیت جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ ضلعی پولیس آفیسر نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔

تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے، عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بتایا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈائون میں بھرپور حصہ لیں اور ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں