عوامی شکایات کا حل اولین ترجیح ہے، کمپلینٹ آفس میں ایک چھت نیچے تمام شکایات حل ہوں گی، ڈی پی او محمد سلیمان

پیر 14 جنوری 2019 14:59

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ضلعی پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ایک چھت کے نیچے تمام شکایات کا فوری حل اور ازالہ ہو گا، عوام کیلئے یہ ایک بہترین سہولت ہے جس سے وہ بلاخوف و خطر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سٹیزن پورٹل، پولیس ایکسس سروس (پاس) کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا، عوام الناس بذریعہ فون نمبر 0998405123، موبائل نمبر 0346-2226609 ، فیکس نمبر 0998-405124 اور ای میل ایڈریس [email protected] اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سے بھی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

وہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر کسی بھی ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کیلئے شکایت کنندہ سے رابطہ کر کے اس کی شکایت پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، پولیس افسران عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں، اس معاملہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

محمد سلیمان خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین خان محسود کی خصوصی احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری حل اور ان کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ہوں گے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود خان، ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان، ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں