عدل کا قیام ہمیشہ ویژن رہا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ طارق جاوید

ہفتہ 27 اپریل 2019 22:36

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمدطارق جاوید نے کہا کہ عدل کا قیام ہمیشہ ویژن رہا ہے نظام عدل کو مضبوط کرنے کیلئے بار اور بینچ میں اعتماد اور تعاون بے حد ضروری ہے بار اور بینچ کے بہتر تعلقات کی و جہ سے سائلوں کو انصاف کی فراہمی بہتر انداز سے کی جاسکتی ہے وکلاء انصاف کی فراہمی میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کررہے ہیں لوگوںکو انصاف فراہم کرکے عدلیہ کے وقار اور تقدس کو بحال کیاجارہا ہے بار اور بنچ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے اعتماد کیساتھ ایک مضبو ط لڑی میں یکجا رہنا بہت ضروری ہے عوام کو جلد ازجلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری محمدشہزاد اخترگجرایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عنصر وقاص ساہی ایڈووکیٹ سے حلف لیا تقریب میںممبرز پنجاب بار کونسل محمدرفیق جٹھول ‘اورنگزیب مرل محمد‘سعید بھٹہ ودیگر بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں