لوئر کوہستان ،ڈی پی او کے پولیس ملازمین کو سستی طبی سہولیات کی فراہمی بارے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 10 اکتوبر 2023 16:40

لوئر کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2023ء) ڈی پی او کوہستان لوئر محمد جمیل اختر (پی ایس پی )نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین، ان کے والدین، بیوی اور بچوں کو سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سیالشفا میڈیکل کمپلیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ الاسد خان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے ۔

(جاری ہے)

لوئر کوہستان پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ان کا مقصد حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین، ان کے والدین، بیوی اور بچوں کو سستی اور بہتر میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے جس میں آپ کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو ہسپتال میں دوران علاج معالجہ اخراجات میں خصوصی رعایت دی جائے، اس طرح میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں بھی رعایت فراہم کی جائے گی۔مینجنگ ڈائریکٹر الشفا نے ڈی پی او کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پولیس ملازمین ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ہو گی کہ ہم ا نہیں طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ڈی پی او نے ان کی اس کاوش کو سراہا ۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں