کوہستان تصویر سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مرکز ی ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:27

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) کوہستان میں سامنے آنے والے تصویر سکینڈ ل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے آخر کار کیس کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مختیار تنولی نے کہاکہ ملزم کو ایف آئی اے سائبرکرائم سیل کی نشاندہی پر برشریال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ،تصاویر وائرل کرنے میں استعمال ہونے والی سم ملزم یاسیم خان کے ہی نام پر ہے اور ملزم کا عدالت سے چھ روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیاہے۔

کچھ دن قبل کوہستان میں مبینہ تصویر سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک نوجوان لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ دوسری کو عدالت میں بیان دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی،واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کولئی پالس میں 22 نومبرکو 2لڑکیوں کی فوٹو شاپڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد 24 نومبر کوایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جبکہ دوسری لڑکی کو عدالت میں بیان دینے کے بعد گھر والوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں