رائے و نڈ تعلیمی اداروں کے قرب وجوار میں سگریٹ شاپس کی بھرمار سے ،کمسن بچوں کو سگریٹ کی فروخت کا دھندہ جاری

بدھ 9 جنوری 2019 23:20

رائے و نڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے تعلیمی اداروں کے قرب وجوار میں سگریٹ شاپس کی بھرمار سے نوجوان نسل کا مستقل دائو پر لگ گیا ،کمسن بچوں کو سگریٹ کی فروخت کا دھندہ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ اور گردونواح کے علاقوں میںتعلیمی اداروں کے پڑوس میں سگریٹ ،گٹکا ،نسوار کی فروخت دیدہ دلیری سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سگریٹ اور پان شاپس پر کمسن بچوں کو سگریٹ کی فروخت آزادانہ طور پر کی جارہی ہے حکومتی پابندی کے باوجود نسوار ،کھلے سگر یٹ ،چائنہ سالٹ کی فروخت زور شور سے جا ری ہے ،نوجوانوں کا مستقبل دائوں پر لگ گیا ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

سیا سی وسما جی حلقوں سمیت شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں