نواز شریف کی ڈیل کے نتیجے میں رہائی کی خبروں پر شہباز شریف بھی بول پڑے

نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے، من پسند احتساب ہوا تو مزاحمت کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 ستمبر 2018 17:34

نواز شریف کی ڈیل کے نتیجے میں رہائی کی خبروں پر شہباز شریف بھی بول پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر 2018ء) نواز شریف کی رہائی کی خبروں پر شہباز شریف بھی بول پڑے،ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے، من پسند احتساب ہوا تو مزاحمت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا پارلیمانی رپورٹرز کی ایگزیکٹیو باڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا قبل از وقت ہے۔

ملک کو چیلنجز درپیش ہیں اس لیے مِل کر چلنا ہو گا۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادپارلیمانی اقدام ہےلیکن ابھی ملک کواستحکام چاہیے، پارلیمنٹ کسی کو بنا بھی سکتی ہے اور ہٹا بھی سکتی ہے، تحریک عدم اعتماد فی الوقت پری میچور بات ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان مسلم لیگ نے کے قائد ہیں اور رہیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا نواز شریف کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

من پسند احتساب ہوا تو ضرور مزاحمت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2009ء میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا کیا جواز تھا؟۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خواہش ہےملک کیلئےمتحدہوکرچلیں، اپوزیشن میں تقسیم ہوئی تھی لیکن اپوزیشن بہرحال ایک ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، قومی ایشوز پر سب ایک ہیں۔شہباز شریف نے یہ بھی کہ کہ اگر میٹر بس پراجیکٹ کا احتساب کرنا ہے تو شوق سے کریں لیکن ساتھ پشاور میٹرو کو بھی شامل کر لیں۔انہوں کہا کہ ن لیگ ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جب کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔بیورو کریسی خدمت کر رہی ہے اگر بھینٹ چڑھایا تو حکومت کو مشکل ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں