جونصیحت نوازشریف کو کی تھی وہ سالک کو کی ہے ،چودھری شجاعت

حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھر پورمزاحمت کریں گے، گجرات کے بعد تلہ گنگ ہمارا دوسرا گھر ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 15:34

جونصیحت نوازشریف کو کی تھی وہ سالک کو کی ہے ،چودھری شجاعت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سالک کووہ نصیحت کی جو نوازشریف کو نصیحت کی تھی، حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھر پورمزاحمت کریں گے، گجرات کے بعد تلہ گنگ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالک حسین کو وہی نصیحت کی ہے جو نوازشریف کو نصیحت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھر پورمزاحمت کریں گے۔واضح رہے چودھری سالک کے بھاری ووٹو ں سے چکوال کی نشست این اے 65 سے الیکشن جیتنے پرچودھری شجاعت نے سالک حسین کوپارلیمنٹ میں سیاست اور حکومت سے متعلق اہم مشورے دیے ہیں۔ چودھری سالک بتایا ہے کہ عمران خان نے 100دن کا پلان دیا ہے۔ عمران خان کی نیت صاف ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ بجلی ، گیس کی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے بعد تلہ گنگ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ق نے عام انتخابات 2018ء کے بعد عوام میں اپنی مقبولیت کم نہ ہونے دی۔ ۔ مسلم لیگ ق جیتی ہوئی سیٹیں دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ، عام انتخابات 2018ء میں مسلم لیگ ق نے این اے 65 چکوال اور این اے 69 گجرات سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ضمنی الیکشن میں پرویز الٰہی کی چھوڑی ہوئی دونوں نشستیں جن میں این اے 65 چکوال اور این اے 69 گجرات شامل ہیں ۔ ان میں این اے 65 چکوال میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری سالک حسین نے الیکشن لڑا۔ اوراین اے 69 گجرات سے پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا۔انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق نے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں