ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،آصف زرداری کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور پھر بری بھی کیا‘ قمر زمان کائرہ
عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ ہو یا کوئی بھی ہدف ہر معاملے میں ناکام رہی ہے ‘ پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
پیر 17 دسمبر 2018 20:45
(جاری ہے)
اجلاس میں 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جلسے میں شمولیت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کے حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ جمہوری عمل کتنی جانیں قربان کرکے حاصل ہوا،ہمیں احساس ہے کہ جب جمہوری عمل ڈی ریل ہوتا ہے تو کتنی جانیں قربان کرنا پڑتی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو صاحب سے لیکر آج تک کل 15 برس بھی حکومت نہیں کی۔ہماری قیادت کیخلاف احتساب ہوا ہم نے کبھی سوال نہیں پوچھا،آپ اور آپکے اتحادیوں کیخلاف بھی مقدمات ہیں،لوگوں کیخلاف تفتیش کے دوران گرفتاریاں ہورہی ہیں مگر وزرا ئ کیخلاف ایسا نہیں ہورہا،سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی مقدمات ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے اگر انتخابات کی کوئی بات کی ہے تو کیا اس میں کسی کو کوئی شک ہے کہ انتخابات جعلی ہوئے۔ہم نے جوڈیشل ایکٹوزم بھی بہت دیکھ لیا،ہم نے افتخار چودھری کا زمانہ بھی دیکھا اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،ہم آئین کے اندر رہ کر کام کرنے کی بات کررہے ہیں تو کونسا جرم کررہے ہیں،برطانیہ میں کیا بریگزٹ کی بات نہیں ہورہی، زرداری صاحب یہی کہتے ہیں کہ جن کا جو کام ہے انہیں ہی کرنے دیں،عدالت ہر کام کا سو مو ٹو لیتی ہے مگر عدالت کے جو اپنے کام التوا ئ کا شکار ہیں ان پر کیا ہم انہیں سوال نہ کریں،گزشتہ دنوں گوجرانوالہ اور کئی ڈویڑنز میں عدالتیں بند رہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اٹھارویں ترمیم کی سزا دی جارہی ہے تو کونسا غلط کررہے ہیں،وزرا ئ روزانہ اٹھاریں ترمیم پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوال کرتے ہیں،دوسروں کو برا کہنا بڑا آسان ہے لیکن ہمیں کوئی گھبراہٹ اور غصہ نہیں ہے،بی بی شہید بھی یہی کہتی تھیں کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،زرداری صاحب بھی یہی کہتے ہیں اور بلاول بھٹو بھی یہی کہہ رہے ہیں،اگر یہ سب کہنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وہ پاور ہائوسز کا جائزہ لیں،احتساب کریںکس نے روکا ہے۔کسی کو این آر او کی ضرورت نہیں ہے،ہم سوال کرکے کیا گناہ کررہے ہیں،خان صاحب اینٹی کرپشن کا کام بہت ضروری ہے اسے ضرور کیجئے،عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،ہم پارلیمان کی عزت کی بات کرکے کیا غلط کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحافیوں اور اخباری مزدوروں پر ظلم ہورہا ہے،سیٹھوں سے کہتا ہوں برے وقت کو برداشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،گرفتاریاں اس سے پہلے بھی ہوئیں،زرداری صاحب کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور ان ہی عدالتوں نے بری بھی کیا۔بلاول بھٹو نے پارٹی سنبھالی تو ان پر کیسز بن رہے ہیں،اس وقت کے مقدمات ہیں جب وہ کمسن تھے۔انہوںنے کہا کہ یہ عمل درست نہیںجس نے بھی گڑھا کھودا وہ خود ہی گرا ہے،ہم این آر او مانگ رہے ہیں اور نہ ہی آپ دینے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیراعظم خود کہہ رہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیںہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے۔عدالتی احتساب سے عوامی احتساب بڑا ہوتا ہے،عوامی احتساب سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔ہم نے نیب کو درست کرنا چاہا تھا مگر ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی،ہمارے اوپر بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم جیلوں میں جانے سے ڈرتے نہیں ،جیل میں جانا کوئی بڑی بات نہیں ،ہم تو کہتے ہیں ہمارے اوپر الزام تو صحیح لگائیں۔۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت