بیوٹی پارلر نیب کی صورت میں بھی ہونا چاہیے، فیاض الحسن چوہان
نیب چہروں پرکرپشن کے سیاہ دھبوں اور سیاستدانوں کی باطن کی خوبصورتی کیلئے کام کررہا ہے، وزیراعظم نےبھی بیوٹی پارلر لگایا ہوا ہے، وزیراعظم معاشرے کی خوبصورتی کو چارچاند لگا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 18:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بیوٹی پارلر نیب کی صورت میں بھی ہونا چاہیے۔
نیب چہروں پر کرپشن کے لگے سیاہ دھبوں کو دور کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ نیب اس وقت سیاستدانوں کی اندر کی خوبصورتی لانے کا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان کوخوبصورت بنانے کیلئے وزیراعظم نے بیوٹی پارلر لگایا ہوا ہے۔ وزیراعظم معاشرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاستدانواں کے اندر کی خوبصورتی بنانے کیلئے احتساب عدالت کام کررہی ہے۔ احتساب عدالت، نیب اور وزیراعظم تینوں ملکر کرپٹ سیاستدانوں کے باطن کی صفائی کررہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی منزل حاصل کرلی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے۔حکومت کا اصل سفر اب شروع ہوا ہے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا کر پاؤں پر کھڑا کریں گے۔درآمدات کی حوصل شکنی کریں گے جبکہ برآمدات کو فروغ دیں گے۔ہم برآمدات بڑھا لیں گے توملک اپنے مسائل پرقابو پا لے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔پومپیو کے دورہ کے بعد امریکا سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے بات کرکے خسارے سے باہر نکل آئے۔روس سے 10ار ڈالر گیس کا معاہدہ ہوا ہے۔سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوا ہے۔ پہلے سی پیک سڑکوں اور انفراسٹرکچرتک محدود تھا۔اب زراعت کو سی پیک کا فوکس بنا دیا ہے۔سی پیک کے ذریعے سعودی عرب کی سرمایہ کاری بھی آئی ہے۔جبکہ نجی سیکٹرز کو بھی منصوبے دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے ٹیکس وصولی دوگنا ہوئی ہے۔ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھ کر40ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ایک توکرپشن کی ہے پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا باہر بھجوایا ہے۔ سندھ میں خوب کرپشن ہوئی سارا پیسا باہر بھیج دیا گیا۔5،5ہزار کے نوٹ چھاپ کرپیساماڈلز اور لانچوں کے ذریعے باہر بھجوایا گیا۔یورپی یونین کو پتا تھا کہ پاکستان کا پیسا کہاں جارہا ہے۔منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شروع کردیے ہیں۔برٹش ایئرلائن کا آپریشن بحالی کافیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھول کر70سالہ تاریخ تبدیل کردی ہے۔کرتار پور سرحد راہداری کھولنے کا مقصد مذہب کے ساتھ معاشی مضبوطی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں اب دونوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت