تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرغیر مشروط اظہار اعتماد
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکان اسمبلی نے نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد کیا وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں،آپ کیساتھ ہیں اورساتھ کھڑے رہیںگے‘ارکان اسمبلی کرپشن کرنیوالے عہدوں پر نہیں رہیںگے،نئے بلدیاتی نظام میںعوام بااختیار ہوںگے ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پیر 22 اپریل 2019 19:48
(جاری ہے)
ان جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںاس منصب کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سمجھتا ہوں ۔وزیراعظم عمران خان اورآپ نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔پنجاب اسمبلی میںقلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اضلاع میں جاکرصورتحال کاخود جائزہ لے رہا ہوں،تین دن دورے کیا کروںگا۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میںعوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوںگے۔نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی۔سٹیٹس کو ختم کر کے نیا نظام رائج کریںگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اب بھی سرخروہوںگے۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دیںگے۔وزراء اورسیکرٹریزرمضان بازاروں کے دورے کریںگے۔قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے ۔آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے۔حالیہ بارشوںسے متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سروے کے بعدکاشتکاروں کی ہرممکن مدد کرینگے۔آپ کی عزت میری عزت ہے ۔کرپشن کرنیوالے عہدوں پر نہیں رہیںگے۔ہماری حکومت نے کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں نئی تحصیلیں اوراضلاع بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اورنئی تحصیلیں اوراضلاع بنانے کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بھی آن بورڈلیا جائے گا۔ہر ضلع کے اراکین اسمبلی سے علیحدہ میٹنگ بھی کروںگا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کیلئے نمایاں کام کیا ہے ۔رواں سیشن میں پانچ بل پیش کیے جارہے ہیں۔ اراکین اسمبلی قانون سازی کے عمل میں بھر پورحصہ لیں ۔90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس میں سیاسی امور ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی اوردیگر اہم معاملات پر زیر غور آئے۔اجلاس میں سردار عثمان بزدار کے والدسردار فتح محمد خان بزداراور رکن پنجاب اسمبلی احمد علی دریشک کے والدکیلئے فاتحہ خوانی کی۔رکن پنجاب اسمبلی زارانقوی کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی