اردومیں بولوں توچیخیں نکلتی،انگلش میں بولوں توڈیسک بجاتے، بلاول
وزیراعظم تنخواہ لیتے لیکن گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، اجلاس اگر اتنا مہنگا پڑتا ہے توامید کرتا ہوں کہ قائد ایوان آئندہ اجلاس میں موجود ہوا کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 17:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا، حکومت کا کام کام کرنا ہوتا ہے، اور اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ احتجاج کریں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں،اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے، یہ عمل ملکی مفاد میں ہے۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا، جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے، آپ نے ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟کیا میرا مطالبہ مان لیا گیا کہ یہ وزیر الیکشن کے دوران ایک کالعدم تنظیم سے ملکر الیکشن لڑ رہا تھا؟کیا مان لیا کہ میں سچ کہہ رہا تھا کہ اس میں صلاحیت نہیں ہے، یہ پڑھا لکھا جاہل ہے،اس کو حکومت چلانے کا کیا پتا؟ آج مجھے کریکٹ کیا جا رہا ہے وزیرخزانہ کو کریکٹ کیا تھا؟مسٹر اسپیکرآپ نے وزیرخزانہ کا کوئی لفظ ہذف کیا؟ میں نے تو کسی کو غدار نہیں کہا، کسی کی زبان پر بات نہیں کی، کسی کے مان باپ پر بات نہیں کی ، میں توہمیشہ پاکستان کے مفاد میں بات کرتا ہوں، مسٹر اسپیکر اتنی دوغلی پالیسی کیوں ؟ آپ کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔آپ لوگوں نے مان لیا کہ ہم سے غلطی ہوئی، ہم میں اہلیت نہیں، ہم نے 8مہینے ضائع کیے، کسانوں ، غریبوں کا معاشی قتل کردیا، ملک مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کیوں نکالا جب ایک ہفتہ آئی ایم ایف سے ڈیل میں رہتا تھا، لیکن وزیرخزانہ کو نکال کر رکھا کس کو؟ آصف زرداری کے وزیرخزانہ کو؟متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار