اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی‘اسلم اقبال

وزیر اعظم کا بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان بہادرانہ ہے‘صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی‘اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی، بلاول بھٹو کو کشمیر پر بیان بازی سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کشمیر کمیٹی کو صرف گاڑیوں اور ٹی اے ڈی اے لینے کیلئے استعمال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان سوال نہ اٹھائیں، اپنی کارکردگی کا جواب دیں، عوام پوچھتے ہیں کہ فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی میں 10سال کیا کیا عمران خان نے پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو ٹاک آف دی ٹائون بنا دیا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے، وزیر اعظم کا بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان بہادرانہ ہے، پاکستان بھارت کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا ہے، وقت آیا تو ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں