وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب ہے، استعفوں کا فیصلہ قیادت کریگی‘ قمر زمان کائرہ

ڈائیلاگ کر کے نظام کو قانون کے مطابق چلائیں،تحریک کے اگلے مرحلے کا طریق کار کیا ہوگا اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کریگی آٹا، چینی، ادویات اور تیل پر کمیشن بنایا گیا تھا اس کا کیا ہوا حکومت کے تمام نوٹسز عوام پر بوجھ بن کر گرے ہیں‘ پریس کانفرنس

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:46

وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب ہے، استعفوں کا فیصلہ قیادت کریگی‘ قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے دیگر جلسوں کی طرح لاہور جلسہ بھی بڑا ہوگا اور اپوزیشن جماعتیں لاہور جلسے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، لگتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل جانے والے تمام افراد کے گناہ دھل گئے ہیں، وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب ہے،حکومت کا رویہ تضحیک آمیز ہے، ہم حکومت سے کسی رعایت کی توقع نہیں رکھ رہے ، استعفوں کا فیصلہ قیادت کرے گی ،ڈائیلاگ کر کے نظام کو قانون کے مطابق چلائیں۔

اجلاس کے بعد دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات اور تیل پر کمیشن بنایا گیا تھا اس کا کیا ہوا حکومت کے تمام نوٹسز عوام پر بوجھ بن کر گرے ہیں، نیب کے چیئرمین بھی جاگ جائیں اور حقائق سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 13 دسمبر کو قوم مثالی جلسہ دیکھے گی ،نجاب بھر سے پارٹی کارکن جلسہ گاہ پہنچیں گئے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کے میرے مخالفین عبرت کا شکار ،ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ تکبر خدا کوپسند نہیں، جنہیں غلط کہتے تھے ان کے گھر چلے گئے وہ درست ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ ملک دن بدن بحرانوں کی جانب جارہا ہے لہٰذاحکومت کو جانا ہوگا۔ہوٹلز ،ریسٹورانٹس،ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں کھلی ہیںحکومت صرف سیاست بند کرنا چاہتی ہے ،حکومت کس کے کہنے پر سیاست بند کرنا چاہتی ہے ،جن کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہو کیا ان کے کہنے پر سیاست بند کرنا چاہے ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کو قانون کے مطابق ملک چلائیں ،ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں،قوم کو اپنی مرضی سے نمائندے منتخب کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ،ادارے مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرکے نظام کوقانون کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہے ہیں،پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کرنا ہے یا آئندہ کی تحریک کا کیا طریق کار ہوگا،ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے ،ذوالفقار بھٹو کے عوام کو حقوق دینے کے مطالبے کو پورا کرواکر رہیں گے ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہماری اداروں سے جنگ نہیں بلکہ جدوجہد ہے ،سیاست میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ،ٹینک اور جہازوں سے نیشنل سکیورٹی ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ نظام سے ٹھیک ہوتی ہے ،اداروں کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے فردوس عاشق اعوان کو بہتر پتہ ہے کہ اقتدار کی منازل کیسے طے کی جاتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں