حکمران اشرافیہ اور ملک کے عوام کی دو الگ الگ دنیائیں ہیں،سراج الحق
عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں، نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں اپنے مفادا ت کے تحفظ کے لیے دست و گریبان ہیں، کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو
ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23
(جاری ہے)
قوم سٹیٹس کو پارٹیوں اور فرسودہ نظام سے تنگ آ گئی ہے۔
اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست دانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کریں گے۔ قوم متحد ہو جائے اور حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگ سیرت نبویؐ کا مطالعہ اور اس کی پیروی کریں ۔ مشکلات کے بعد آسانی کے دروازے کھلتے ہیں ۔ یقین سے کہتاہوں پاکستان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی ۔ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے ملک میں نظام مصطفیؐ لائے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سرگودھا جاوید اقبال چیمہ کی سرگودھا میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے جاویداقبال چیمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے حوصلے اور صبر کی دعا کی۔ انھوں نے سابق رہنما جماعت اسلامی کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال چیمہ نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سراج الحق نے کہاکہ بائیس کروڑ عوام میں سے نوے فیصد سے زیادہ کے لیے آئے روز مشکلات اور پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ملک کے ریسورسز پر قابض دو فیصد طبقہ نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں ۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ تینوںبڑی سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں اور وڈیروںکے کلبز ہیں ۔خاندانوں کی سیاست، مافیاز نے ملک تباہ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کیے مگر ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ۔ تین سال گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کی اکثریت بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ الیکشن میں ان سے غلطی ہوئی ۔ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے بعد نہ صرف سابقہ ادوار کے تسلسل کو برقرار رکھا بلکہ بعض معاملات میں نااہلی کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ دیے ۔ اس وقت عوام تاریخی مہنگائی کی زد میں ہیں ۔ نوجوان مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں ۔ تاجر چھوٹے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین بھی حالات کے تھپیڑوں کی زد میں ہیں ۔ وزیراعظم کے ارد گرد وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے جن کا کام اسمبلیوں اور ٹی وی سکرینوں پر ہلڑ بازی اورلفظی گو لا باری کرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام سے بڑا دھوکہ کیا جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا ۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوئوں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان اب تک اس منزلِ مقصود تک نہیں پہنچ سکا جس کے حصول کے لیے کروڑوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ قوم انگریزوں کے بعد ان کے ایجنٹوں کی غلامی میں ہے۔ عدلیہ آزاد ہے نہ میڈیا۔ ملک میں آج تک حقیقی جمہوریت کا تصور پختہ نہیں ہو سکا۔ آئین پاکستان سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہوتے ہیں۔ ملک کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ اسلام نے معیشت ، عدالت ، صنعت و حرفت ، زراعت اور سماجی زندگی کے تمام پہلوئوں پر رہنمائی فرمائی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں وہ نظام لاگو ہو ،جس کی خاطر اس ملک کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام لے کر آئے گی ۔ اقتدار میں آکر انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور ملک کے تمام اداروں میں ریفارمز لائی جائیں گی ۔ مزید برآں نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، محمد اصغر، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس اور دیگر قیادت نے جاوید اقبال چیمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کیمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار