پنجاب کے عوام سے نوالہ اور مفت بجلی ریلیف چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو؟

فتنہ خان نے بجلی ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا، فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں تباہی مچانے پر تسلی نہیں ہوئی؟ مرکزی نائب صدر(ن)لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 16:52

پنجاب کے عوام سے نوالہ اور مفت بجلی ریلیف چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو؟
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فتنہ خان نے غریبوں کیلئے بجلی ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا، فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں تباہی مچانے پر تسلی نہیں ہوئی؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو غدر اور تباہی مچا گئے ہو اس سے تسلی نہیں ہوئی؟ یاد رہے الیکشن کمیشن نے 17 جولائی تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس حوالے سے سماعت کی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل خالد اسحاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا جواب جمع کرادیا اور بتایا کہ جس پروگرام کا اعلان ہوا اس کا تعلق صرف ان حلقوں سے نہیں ہے۔ پنجاب کے 90 لاکھ لوگ پروگرام سے مستفید ہونگے۔

سیاسی فائدہ لینا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم نے آپ کو سن لیا،یہ انتخابات شفاف ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کو آرمی،رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل ہے۔ نتائج کا براہ راست پنجاب حکومت سے تعلق ہے۔ ادھر گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے بجلی پرریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ 6 ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل نہیں دینا پڑے گا، گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں