پنجاب پولیس کے 200 سے زائد افسران، اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولت کاری کا انکشاف

اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ،رپورٹ میں منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی شامل

جمعہ 29 مارچ 2024 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب پولیس کے 200سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، اے ایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں