پاکستان میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے‘سی ای او اردوپوائنٹ علی چوہدری کی پورے عالم اسلام کو مبارکباد

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائیشیا ‘ متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں بھی عیدالفطر آج منائی جائے گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید11اپریل کو ہوگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اپریل 2024 00:21

پاکستان میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے‘سی ای او اردوپوائنٹ علی چوہدری کی پورے عالم اسلام کو مبارکباد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل۔2024 ) پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جارہی ہے سی ای او اردوپوائنٹ علی چوہدری نے پوری ٹیم کی جانب سے ”اردوپوائنٹ“کے قارئین و سامعین کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اردوپوائنٹ اپنی روایت کو برقراررکھتے ہوئے اس عید پر بھی اپنے قارئین اور دیکھنے والوں کے لیے خصوصی تحریریں اورپروگرام نشر کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں”اردوپوائنٹ“کو نمبرون کی پوزیشن پر لانے میں ہمارے قارئین اور دیکھنے والوں کا کردار سب سے اہم ہے اور ان کے فیڈبیک سے ہمیں اپنا”کانٹینٹ“مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے سی ای او ”اردوپوائنٹ“ علی چوہدری نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے. ایڈیٹر ”اردوپوائنٹ “میاں محمد ندیم نے بھی پوری دنیا میں بسنے والے ”اردوپوائنٹ“کے قارئین و سامعین کو عید کی مبارکبادپیش کی ہے انہوں نے ”اردوپوائنٹ “کی پوری ٹیم کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ”اردوپوائنٹ“کے قارئین اور دیکھنے والے پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے سے قومی زبان کو دنیا میں پھیلانے کے لیے بانی سی ای او”اردوپوائنٹ“ علی چوہدری کے ویژن کو ترویج دیں گے.

پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوچکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آج پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف رہا ہے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں کراچی، دیر، فیصل آباد، سکردو اور دیگر علاقہ جات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم شوال 10 اپریل کو ہوگی.

دوسری جانب انڈیا میں عید 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لکھنو کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ آج چاند نظر نہیں آیا اور اب عید 11 اپریل کو منائی جائے گی اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرپرمین مولانا خالد رشید نے کہا کہ 9 اپریل 2024 کو آسمان صاف تھا لیکن چاند نظر نہیں آیا ملک کے کسی اور حصے میں چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اس بنیاد پر یہ اعلان کیا گیا کہ کل 10 اپریل کو 30واں روزہ ہو گا اور عید 11 تاریخ کو ہو گی اسی طرح بنگلہ دیش میں بھی چاند نظرنہ آنے کی وجہ سے عیدالفطر جمعہ11اپریل کو منائی جائے گی.

ادھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کردیا گیا تھاآسٹریلیا فتوی کونسل نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے پر آج تیسویں روزے کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ لندن میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی. سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائیشیا ‘ متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں بھی عیدالفطر آج 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں