ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ،چوہدری شجاعت

اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے،پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے،بیان

پیر 15 اپریل 2024 22:01

ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ،چوہدری شجاعت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کی حمایت کر دی اور کہا کہ ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لیے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا،شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کاروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے،ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے، میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کاروائی کی حمایت کرتا ہوں، ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، 2005 میں صدر جارج بش کے دورہ پاکستان میں سرکاری ضیافت میں مجھے مدعو کیا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا، میں ایسے شخص سے ملنا نہیں چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا، پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں