وزیراعلیٰ مریم نوازکی لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 17:01

وزیراعلیٰ مریم نوازکی لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل2024 ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزیر بلال یاسین، سید عاشق کرمانی، ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری ،کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔

اجلاس میںلاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں، بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس، فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی، تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج بھی ٹھیک کئے جائیں۔

نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جن میںارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران عوامی مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان اسمبلی نے مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کریں۔مریم نواز کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی جبکہ 5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے، طلبہ کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں