لاہور،حج ،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کے جذبے پیدا کرنے کے لیے ہیں،لیاقت بلوچ

حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا عشائیے سے خطاب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل ایمان کی اصل ذمہ داری غلبہ دین کی جدوجہد ہے ۔ حج ،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کے جذبے پیدا کرنے کے لیے ہیں ۔حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ پورے ملک میں زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کے پنجاب پولیس کے حوالے سے اپنے پہلے سو دن میں حیران کن ، چونکا دینے والے اور مایوس کن اقدامات جن میں پاکپتن ڈی پی او کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کی برطرفی ، نیک نام پولیس افسر ناصر درانی کا اپنے منصب سے استعفیٰ ،نے خود حکومت کی ساکھ اور دعوئوں کو ملیا میٹ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان دور میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب ماضی کے سیاہ اور ملک و ملت کے لیے رسوا کن اقدامات سے چھٹکارا پایا جائے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی معیشت شدید بحران سے دوچار ہے ۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار ہے ۔ بجلی اور مہنگائی بحران بدتر ین ہے ۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے ۔ نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں