شمالی وزیرستان میں خصوصی بچوں کیلئے اولمپکس 2023 کے مقابلوں کا انعقاد

جمعہ 4 اگست 2023 21:40

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2023ء) شمالی وزیرستان میں خصوصی بچوں کیلئے اولمپکس 2023 کے مقابلوں کا انعقاد ، خصوصی بچوں نے کھیلوں کے مختلف کیٹگریز بشمول کرکٹ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، لڈو، ویٹ لفٹنگ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، سیک ریسنگ اور ڈرائینگ / اسکیچنگ میں حصہ لیا ، مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 کے مقابلے منعقد ہوئے، خصوصی بچوں نے کھیلوں کے مختلف کیٹگریز بشمول کرکٹ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، لڈو، ویٹ لفٹنگ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، سیک ریسنگ اور ڈرائینگ / اسکیچنگ میں حصہ لیا ، کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز جبکہ فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح ٹیمیں قرار پائی ، بیڈمنٹن کی مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی ، خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے منقعدہ اولمپکس 2023 میں حصہ لیا، مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، اولمپکس 2023 برائے خصوصی بچوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام ، علاقے کے مشران اور نوجوانوں سمیت بچوں نے شرکت کی ، خصوصی بچوں اور علاقے کے مشران نے اس طرح کے مقابلے مستقل طور پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں