جمہوریت کے استحکام کے لیے اتحادی حکومت کا ہر مثبت کام میں ساتھ دیں گے‘رانا جمیل منج

ہماری لڑائی کسی شخص سے نہیں مہنگائی اور غربت سے ہے،ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے

منگل 19 مارچ 2024 16:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے اتحادی حکومت کا ہر مثبت کام میں ساتھ دیں گے ،ہماری لڑائی کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی اور غربت سے ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت کی سالمیت اور بقا کی خاطر سب کو ملکر آگے بڑھنا ہو گا،صدر زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،وہ میثاق معیشت کے لیے ایک ستون ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

شہدا کے جنازوں کو صدر زرداری نے کندھا دیکر دہشت گردوں کیخلاف اپنے عزم کو ثابت کیا ہے۔رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر دوسرے دن الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی،مہنگائی نہ صرف عام عوام بلکہ سفید پوش طبقے کو کھا چکی ہے۔جمہوریت کے استحکام کے لیے اتحادی حکومت کا ہر مثبت کام میں ساتھ دیں گے ۔کیونکہ اس وقت ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ ہمیں کسی بھی عالمی ادارے کی مدد درکار نہ ہو،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں