پاک چین دوستی ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہے،اشرف چوہدری

بشام میں دہشت گرد نے ایک خودکش حملے میں5 چینی انجینیئر کی ہلاکتیں تشویشناک ہیں

جمعرات 28 مارچ 2024 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہے دونوں ملکوں کے درمیان سی پیک جیسا بڑامنصوبہ دشمنوں کو شکست دے رہا ہے اس لیے ملکی دشمن دہشتگرد جیسی بڑی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں گزشتہ دنوں بشام میں دہشت گرد نے ایک خودکش حملے میں5 چینی انجینیئر کی ہلاکتیں ہوئیں۔

یقینا یہ دونوں ممالکوں کے درمیان خلا ء ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے پاک افواج کی کامیاب حکمت عملی سے دشمن دہشت گرد چھپ چھپ کے وار کر رہا ہے پاکستان دہشتگردی جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیتیں رکھتا ہے بشام دہشت گردی کا واقعہ سے پوری قوم صدمے میں ہے ہماری بہادر فورسز دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ لیبرونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیاب اپریشن میں دشمنوں کو بے حد نقصان اٹھانا پڑا۔دشمن سی پیک اور پاکستان چین تعلقات کی سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش میں ملوث ہے۔دشمن قوتیں ہر اس سازش کی پشت پناہی کر رہی ہیں جن سے پاکستان امن و سلامتی سرحدی دفاع اور علاقائی وعالمی تعلقات کو نقصان پہنچے یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دشمن قوتیں افغانستان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو اسلحہ وسائل اور تربیت تک فراہم کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جا سکے لیکن اسے اس چیز کا اندازہ نہیں پاکستان ایک بہادر قوم ہے جس کے ادارے مضبوط ہیں اور وہ دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کی مکمل صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں