وزیر اعلی نے 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کا تعین کیا جائے ،آئی جی سے رپورٹ طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کا تعین کیا جائے ،گھنائونے جرم میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں