مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ

جو لوگ ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں انہیں ٹیکسز کی ادائیگی کرنی چاہیے ‘ جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، مہنگائی کی روک تھام کیلئے نئے محکمے کے قیام کیلئے جلد پیشرفت کی جائے اور اس کے افسران اور عملے کو با اختیار ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم پہلوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ وفاق اور صوبے میں حکومت کی اتحادی ہے لیکن ہم عوام کے مسائل کیلئے اپنی بھرپور آواز بلند کریں گے۔

ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے عوام بھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو کچھ نہ کچھ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ ٹیکسز کی ادائیگی کر کے ملک کی آمدن میں اضافہ کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں