مرد و خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ثمن رائے

خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے، ڈائریکٹری جنرل بہبود آباد ی پنجاب

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقوں کے ذریعے مردوں اور خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کو ممکن بنانے کیلئے امید افزاء اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے آج پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ا س سلسلے میں مردوں اور عورتوں تک کمیونٹی ورکرز اور ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے معلوماتی چینلز کے فروغ سے ان تک رسائی کے حصول کو ممکن بناکر انہیں ایک نیٹ ورک کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کو مئوثربنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میںپہلی مرتبہ مرد معالج، حکیم، ہومیو پیتھس اور فارمیسیز کی شمولیت کو ممکن بنایا گیا ہے۔ جہاں خواتین ہیلتھ ورکرز خواتین و مر د حضرات کو ریفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے طریقہ کار کی بدولت پنجاب کے 28اضلاع میں مقررہ اہداف کے حصول کو ممکن بنادیا گیا ہے۔ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے زیادہ تر پروگرام صرف خواتین پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیںجبکہ مر د حضرات کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات ،مشاورت اور خدمات کے حصول کے مواقع انتہائی محدود ہیں۔

ثمن رائے نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ زیادہ تر گھروں میں فیملی کے سربراہ شوہر حضرات کے فیصلوں کو فوقیت دی جاتی ہے۔خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق شو ہر حضرات کی معلومات اور شعور خواتین کے مانع حمل ادویات کے استعمال پر براہ راست اور نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ نے کہا کہ شعوری طور پر باہمی مشورہ سے خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقہ جات اپنانے ،معیاری معلومات اور خدمات تک رسائی کے لیے لاہور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی اضلاع میںسہولیات تیزی سے فراہم کی جارہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں