تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار کو حادثہ وفاقی کالونی میں پیش آیا جہاں 3 افراد کار پر سوار ہو کر کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 کار سوار موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں