یوسف رضا گیلانی اور سیدال ناصر خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 16 اپریل 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زوالفقار بسراء نے نو منتخب چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال ناصر خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کے بعد ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند امر ہے اور اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کے مسائل کے حل اور ملک کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی طرف گامزن ہونا ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت،سیاسی تدبر کا نتیجہ ہے کہ آج بھٹو شہید کو بھی عدالت کی طرف سے انصاف ملا اور پیپلز پارٹی کی آج پاکستان کے دو اہم صوبوں میں مکمل حکومت اور ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے یعنی صدر مملکت اور چیئرمین سینٹ کے عہدے بھی مل چکے ہیں وہ لوگ جو کہا کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی بطور سیاسی جماعت ختم ہوچکی ہے تو ان کو آنکھیں کھول کر پیپلز پارٹی کی یہ کامیابیاں دیکھ لینی چاہئے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں