حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف مہم کے نتیجے میں محکمہ معدنیات ترقی کی راہ پر گامزن

منصفانہ اور شفاف نیلامی کے عمل کے نتیجے میں ضلع چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ارب دس کروڑ روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر کی موجودگی میں بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلے کے نتیجے میں ضلع چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ارب دس کروڑ روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں۔ جبکہ ماضی میں یہ ٹھیکہ جات 50 کروڑ میں دئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

موصول ہونے والی بولیاں ماضی میں موصول ہونے والی بولیوں سے 120 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نیلامیاں حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نصب العین کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے نیلام کمیٹیوں کی تعریف کی اور ڈائریکٹر جنرل معدنیات کو تمام نیلامیوں کو جلد از جلد ای اکشن پر منتقل کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں