ذوالفقاربدر سے امریکی پولیٹیکل قونصلر مورین ہیگرڈ کی سربراہی میں ڈپلومیٹس کے وفد کی ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر سے امریکی سفارتخانے کی پولیٹیکل قونصلر مورین ہیگرڈ کی سربراہی میں ڈپلومیٹس کے وفد نے ملاقات کی ،وفد میں امریکی سیکنڈ پولیٹیکل سیکرٹری اسپینسر سالیبر، سیاسی/اقتصادی آفیسرڈگلس جانسٹن اورماہر سیاسیات محمد دائم فاضل شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے بد رہائوس میں قائم پکچر گیلری کا بھی دورہ کیا اور مرحوم جہانگیر بدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی تعریف کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم، ممبر پنجاب اسمبلی نیلم جبار اور روبینہ چانڈیو بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں