سینئرکلرک محکمہ ایجوکیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے چھٹی کی منظوری دینے کے لئے شہری سے رشوت طلب کرنے والے سینئر کلرک محکمہ ایجوکیشن گوجرانوالہ منیر احمد قیصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

شہری کی شکایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر موقع پر ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم منیر احمد قیصر سینئر کلرک محکمہ ایجوکیشن گوجرانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں