ئ*پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا تحریک انصاف کیطرف سے حکومت کیساتھ مذاکرات کا خیر مقدم

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنمائوں عثمان ملک،رانا عرفان اور راؤ خالد نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے قید کاٹنے کے بعد ہی یہی سب کچھ کرنا تھا تو پہلے عقل کر لیتے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی اسلام آباد میں ہوں تو حکومت کے پاؤں پڑتے ہیں اپنے صوبے میں ہوں تو گلے پڑتے ہیں یہ دوہرا معیار اب نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ سزا معاف کرنے کا اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے اور آصف زرداری بہت بڑے دل کے مالک ہیں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتی رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں