لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، 10 جواریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

منگل 15 جنوری 2019 23:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 جواریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے مال مویشی اور نقدی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عرفان بلیدی کو چرس سمیت اور آریجا پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم ربنواز سانگی کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب بقاپور پولیس نے شہری مور بگھیو کی چوری کی گئی دو عدد بھینسیں برآمد کرواکر مالک کے حوالے کردی جبکہ رحمت پور اور رتوڈیرو پولیس نے جوا کے اڈوں پر چھاپے مارکر 10 جواریوں نثار، صابر، حسن، علی حیدر، شیزان، طارق، محمد بخش، بابر، ساجد اور رسول بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سات موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں