محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزسندھ کی جانب سے بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس گرلز مقابلوں کا انعقاد

بدھ 21 فروری 2024 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) لاڑکانہ میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد محفوظ مکانی کی نگرانی میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس گرلز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں زیسبٹ کالج لاڑکانہ، گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ، بیگم نصرت گرلز کالج لاڑکانہ، انسپائرڈ سکول لاڑکانہ سمیت پانچ تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی۔

بیڈمنٹن کا فائنل میچ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ اور بیگم نصرت بھٹو گرلز کالج کی ٹیم کے درمیان ہوا جس میں گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا۔دوسری جانب ٹیبل ٹینس کے کھیل کا فائنل میچ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ اور زیبسٹ کالج لاڑکانہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد فائنل میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ فرزانہ میرانی نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،انہیں مزید ڈویژن اور صوبائی ٹیموں میں کھیلایا جائےجس کے لیے انتظامیہ بھرپور کوشش کرے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جیکب آباد مسعود احمد سومرو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شکارپور شاہ زیب، ڈائریکٹر ایجوکیشن گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ انیلہ ابڑو، ڈائریکٹر سپورٹس ایجوکیشن گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ مونا مکانی، زیبسٹ کالج لاڑکانہ کے عقیل احمد لاڑک، وقار مغیری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں