فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا کی کوششیں رنگ لے آئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جون 2021 11:37

فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا کی کوششیں رنگ لے آئیں
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا یونٹ قائم کرنے کے لیے چک 99 ایم میں 2 کنال 15 مرلہ زمین یونٹ کے قیام کے لئے مختص کردی گئی کائنات رضا نے کہا ھے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لودھراں یونٹ کے قیام کے لئے جہانگیر ترین نے وعدہ کیا تھا میں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جنہوں نے پنجاب حکومت کو لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا یونٹ قائم کرنے کے لیے زمین کی نشاندھی کرکے خط لکھا تھا کائنات رضا نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی بھی تہہ دل سے مشکور ھوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے یونٹ کے قیام کی منظوری دی کائنات رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رھے گا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں