چوری کا شبہ 5 افراد کا 21 سالہ رشتہ دار پر وحشیانہ تشدد، بیوی اور بیٹی کو قیدکر لیا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان بدھ 22 ستمبر 2021 10:53

چوری کا شبہ 5 افراد کا 21 سالہ رشتہ دار پر وحشیانہ   تشدد، بیوی اور بیٹی کو قیدکر لیا
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل کے رہائشی 21 سالہ محمد قاسم عرف علی ولد محمد ستار نے پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ منگل کی رات اس کے رشتے داروں محمد رفیق پہلوان ،شفیق ،ناصر، امتیاز، دلشاد اور وقاص بلوچ نے اسے اس کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی سمیت اسے گھر سے اغوا کرلیا اور اپنے گھر لے گئے جہاں اس کی بیوی اور بیٹی کو گھر میں قید کر لیا جبکہ  اسے کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں مجھے چارپائی پر الٹا لٹا کر باندھ دیا اورتمام ملزمان نے  چمڑے کے بیلٹ اور سوٹوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ان کے بہیمانہ تشدد سے میرے سارے کپڑے خون آلود ہو گئے اس کے بعد وہ مجھے گھر کے باہر پھینک کر چلے گئے جب کہ میری بیٹی اور بیوی تاحال ملزمان کے قبضہ میں ہے قاسم نے کہا کہ جب میں نے پولیس ریسکیو 15 پر کال کی تو اس کے بعد مجھے پرائیویٹ نمبر سے کال آئی کے تم خود لاڑ چوکی پہنچ جاؤ محمد قاسم نے آر پی او ملتان سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور بیوی اور بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک طاہر عزیز کے مطابق ملزمان کے مطابق قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں