نمکو پروڈکشن یونٹ کو ناقابل سراغ آئل کا استعمال کرنے پر 15 ہزار جرمانہ

2 نان شاپس کو ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر جرمانہ

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعہ 8 مارچ 2024 17:15

لودھراں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ2024 ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لودھراں میں غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی نمکو پروڈکشن یونٹس، نان شاپس اور ہوٹلز کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 92 مغل والا روڈ پر نمکو پروڈکشن یونٹ کو نمکو کی تیاری کیلیے ناقابل سراغ آئل کا استعمال کرنے، تیار شدہ پروڈکٹس پر لیبلنگ نہ ہونے اور حشرات کی بھرمار ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح اسٹیڈیم روڈ اور بھٹہ روڈ پر 2 نان شاپس کو ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، پروسیسنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر 5، 5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اس کے علاؤہ مین بازار لودھراں میں 2 ہوٹلز کو واشنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، خوراک اور آٹے کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر مجموعی طور پر 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں