لودھراں،ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے بھابھی کو گنجا کردیا

جمعہ 1 مارچ 2024 20:20

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) لودھراں میں ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نیبھابھی کو گنجا کردیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر اور دو دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کی والدہ نے بتایا کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی اور 10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔خاتون نے بتایا کہ میرا داماد اور اس کیبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے بیٹی کو گنجا کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں