لورالائی، سیاسی جماعتیں وائرس پر سیاست نہ کریں بلکہ حکومت کو سپورٹ کریں جیسا کہ باقی دنیا میں ہو رہا ہے، سردار معسود لونی

منگل 3 مارچ 2020 14:33

لورالائی، سیاسی جماعتیں وائرس پر سیاست نہ کریں بلکہ حکومت کو سپورٹ کریں جیسا کہ باقی دنیا میں ہو رہا ہے، سردار معسود لونی
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی پارلیمانی لیڈر جنگلات و جنگلی حیات ایم پی اے سردار معسود لونی نے کہا ہے کورونا وائرس ایک وباء ہے حکومت کے بروقت اقدامات سے ہم وائرس پر جلد ہی قابو پا لینگے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے لیکن پاکستان میں ابتک کوئی کیس جان لیواء ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وائرس پر سیاست نہ کریں بلکہ حکومت کو سپورٹ کریں جیسا کہ باقی دنیا میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے بڑی حساس ہے پورے صوبے کے ہسپتالوں میں خصوصی آئیسولیشن وارڈ قائم ہو چکے ہیں اور پولیو ورکرز کو بھی اس حوالے سے مہم کا حصہ بنا یا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے دوحہ قطر میں طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہوا جس سے اب افغانستان میں امن بھائی چارہ اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کی باعزت واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو معاہدے سے ضرور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی، ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور مہنگائی دو اہم ملکی ایشوز ہیں جس پر مرکزی اور صوبائی حکومتیں دونو ں سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اپوزیشن آج مہنگائی کا رونا رو رہی ہے دراصل آج ملک میں مہنگائی کی اصل زمہ دار یہی اپوزیشن جماعتیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج ملک بہتری کے جانب بڑھ رہا ہے حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے، ہر شعبہ میں شفافیت کو فروغ مل رہا ہے یہی ملک کی ترقی کا راز ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں