جنرل(ر) پرویز مشرف جمہوری طریقے سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کریں، عبد الغفار خان

پیر 17 ستمبر 2018 23:07

ملاکنڈ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے پارٹی کے نقصان اور عام انتخابات میں شکست کا سبب بننے والے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد جنرل(ر) پرویز مشرف جمہوری طریقے سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر عبد الغفار خان ، ضلعی صدر ملاکنڈ حاجی عمرزیب خان ،یوتھ ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر بادشاہ ،یوتھ ونگ کے صوبائی صدر انعام الله خان سمیت دیگر سرکرہ کارکنوں اور عہدداروں نے حجرہ حاجی عمر زیب خان سخاکوٹ پر منعقدہ اجلاس کے بعد پُرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

صوبائی سینئر نائب صدر عبد الغفار خان نے کہا کہ عام انتخابات پر تحفظات کے باوجود نئی حکومت کو ٹائم دینا چاہتے ہیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور 100دن کے اعلان کردہ ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہمارے پارٹی کے کسی صوبائی یا مرکزی قائد نے اپنے اُمیدواروں کے حلقوں کا دورہ تک نہیں کیا اور نہ ان کے حوصلہ آفزائی کے لئے الیکشن مہم چلائی ہے ۔ سابق اُمیدواروں اور ضلعی وصوبائی قائدین نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے پارٹی عہدوں پر قابض لوگوں کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہو رہا ہے اس لئے جنر ل(ر) پرویز مشرف فی الفور موجود کابینہ کے خاتمے اور نئے سرے سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کریں۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں