آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہونگے ، حکمت عملی وضح کرلی، صدر مملکت ، ملک اور حکومت کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ، جمہوریت کا پودا پھل پھول رہاہے،میں نے خو د پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دئے ،شریف برادران کو کہا تھا کہ جنرل کو نکالنا ہے تو میرا ساتھ دیں،ملک اورعوام کوضرورت پڑی تواپنے پیٹ پرپتھرباندھیں گے، مخالفین نے تسلیم کیاکہ ہمارے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ مدت مکمل کررہی ہے،عوامی مینڈیٹ کا احترام کرینگے ،مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ مدت پوری کررہی ہے ،ملالہ کی حمایت روشن خیالی کی حمایت کیلئے کرتے ہیں،کراچی میں حالات خراب کرنادہشت گردوں کی حکمت عملی کاحصہ ہے،آصف علی زرداری کا ملکوال میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 14 نومبر 2012 19:27

ملکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14نومبر۔2012ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ عوام اور سیاسی قوتوں کو یقین د لاتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ،صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونگے اور اس حوالے سے حکمت عملی وضح کرلی گئی ہے، ووٹرفہرستیں ایسی بنائی ہیں کہ کوئی دھاندلی نہ ہوسکے ،ملک میں جمہوریت کا پودا پھل پھول رہاہے ، ابھی جوان نہیں ہوا، عوام سے بڑی طاقت کسی کی نہیں ہے ، جمہوریت کسی پر کوئی احسان نہیں ، ملک اور حکومت کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے ،شریف برادران کو کہا تھا جنرل کو نکالنا ہے تو میرا ساتھ دیں ،میں نے خو د پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دئے حالانکہ کوئی پٹواری اپنے اختیارات کسی کو نہیں دیتا،پاکستان کوایسامہذب ملک بنائیں گے کہ دنیاکاہم پرسے شک ختم ہوجائیگا،ملک آگے بڑھے گا تو ہم سب بڑھیں گے ورنہ ہم سب ڈوب جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آج جوکام کررہے ہیں وہ آیندہ نسلوں کیلئے کررہے ہیں،ملک اورعوام کوضرورت پڑی تواپنے پیٹ پرپتھرباندھیں گے، مخالفین نے تسلیم کیاکہ ہمارے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ مدت مکمل کررہی ہے،عوامی مینڈیٹ کا احترام کرینگے ،ملالہ کی حمایت روشن خیالی کی حمایت کے لئے کرتے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے خراب حالات ریاست کی ناکامی نہیں ہے،کراچی میں حالات خراب کرنادہشت گردوں کی حکمت عملی کاحصہ ہے،تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کوکمزور کیا جاسکے۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردکراچی میں حالات خراب کرکے ہمیں الجھاناچاہتے ہیں،کراچی میں ملک دشمن عناصرانتشارپھیلارہے ہیں۔اِس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات اپنے وقت پرہوں گے،انتخابات صاف اورشفاف ہونگے،ووٹرفہرستیں ایسی بنائی ہیں کہ کوئی دھاندلی نہ ہوسکے،۔

انہوں نے کہاکہ ہرجگہ سے طاقت لاکرپاکستان کومستحکم کرناچاہتے ہیں،ملک5سال کی فلاسفی پرنہیں چل سکتے،اس سے آگے بڑھناہوگا،ہم چاہتے ہیں ساری سیاسی قوتیں مل کرپاکستان کی خدمت کریں،ہمارے مخالفین بھی مانتے ہیں کہ ہمارے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ مدت مکمل کررہی ہے،ہم نے کسی ایک جماعت کیلئے نہیں ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا،ملک آگے بڑھے گاتوہم سب بڑھیں گے ورنہ ہم سب ڈوب جائیں گے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہوں نے اپنی جوانی کے دن پنجاب کی جیلوں میں گزارے،لڑنے والانہیں دردسہنے والابہادرہوتاہے،عوام سے بڑی طاقت کسی کی نہیں ہے،پاکستان کوایسامہذب ملک بنائیں گے کہ دنیاکاہم پرسے شک ختم ہوجائیگا،آج جوکام کررہے ہیں وہ آیندہ نسلوں کیلئے کررہے ہیں،ملک اورعوام کوضرورت پڑی تواپنے پیٹ پرپتھرباندھیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا پودا پھل پھول رہاہے ، ابھی جوان نہیں ہوا۔

جمہوریت نے ابھی بلوغت کی منزلیں طے کرنی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو ہماری توجہ ہٹانے کیلئے نشانہ بنایا جارہاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ میں نے ا پنی جوانی کے دن پنجاب کی جیلوں میں گذارے۔صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور اپنی دھرتی کیلئے کام کیاہے ، شہید بھٹو نے کہاکہ تھا کہ میں سیاست نہیں عبادت کرتاہوں جمہوریت کسی پر کوئی احسان نہیں ہے۔

تاریخ بتائے گی کہ ہم صحیح تھے یا وہ درست، ملک میں سیاست ہے تو ترقی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہم ملالہ کی حمایت روشن خیالی کی حمایت کے لئے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنڈی ،لاہور اور اٹک میں ملنے والے مجھے آج بھی یاد ہیں۔کراچی میں ملک دشمن عناصر انتشار پھیلارہے ہیں۔صد ر نے کہاکہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہر جگہ سے طاقت لا کر پاکستان کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔

ملک 5 سال کے فلسفے پر نہیں چل سکتے،اس سے آگے بڑھنا ہوگا۔ہم چاہتے ہیں ساری سیاسی قوتیں ملکر پاکستان کی خدمت کریں ۔بینظیر بھٹو کا کہنا درست تھا کہ ان کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔صدر زرداری نے کہاکہ ہم نے جمہوری طاقتوں سے بھی درد سہنے کی بات کی ہے ۔شریف برادران کو کہا تھا جنرل کو نکالنا ہے تو میرا ساتھ دیں۔پہلے کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ پانچ سال پوری کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میراعوام اور سیاسی قوتوں سے وعدہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونگے۔سیاسی جماعتوں سے وعدہ ہے عوام کے ووٹ کا احترام کرونگا ۔قربانیاں دی ہیں اب بھی ضرورت پڑی تو دیں گے۔کراچی میں حالات ریاست کی ناکامی نہیں ہے ۔کراچی میں حالات خراب کرنا دہشتگردی کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ زرداری نے کہاکہ لڑنے والا نہیں درد سہنے والا بہادر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب میں خود لاہور آکر ڈیرہ جماؤں گا ۔منڈی بہاؤ الدین آیا ہوں کچھ دے کر ہی جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام مجھ سے بات کرتے رہیں گے تو میری پنجابی اچھی ہوجائے گی۔ملک آگے بڑھے گا تو ہم سب بڑھیں گے ورنہ ہم سب ڈوب جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے انتخابات کے بائیکاٹ کا کہا گیا ،میں نے کہا سیاست ایسے نہیں ہوتی۔جمہوریت ہی ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل ہے ،سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے ۔

ملک اور حکومت کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔ہم ایک مخصوص سوچ کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ۔ملک آگے نہ بڑھا تو ہم سب ڈوبیں گے۔بھٹو خاندان نے قربانیاں اس ملک اور دھرتی کیلئے دی۔ذوالفقار بھٹو کہتے تھے میں سیاست نہیں عبادت کر رہا ہوں ۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے کسی ایک جماعت کیلئے نہیں ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا ۔کوئی ملک جتنا بھی بڑا ہو وہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ۔ہم کہیں نہیں جانا گڑھی خدا بخش ہی جانا ہے اور وہیں دفن ہو نا ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کا آغاز پنجابی زبان سے کیا اور اس دوران انہوں نے خطاب شروع کرتے ہی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں