گورنرپنجاب سے ن لیگ کے چوہدری محمود الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، بلیغ الرحمن

جمعرات 29 دسمبر 2022 21:37

گورنرپنجاب سے ن لیگ کے چوہدری محمود الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2022ء) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق آف مانانوالہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے جس طرح وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اتحادی مصروف عمل ہیں انشائاللہ ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے والے سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا ملک ڈیفالٹ ہونے خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا آپنے محسنوں پر تنقید کرنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا قانونی حق تھا جو استعمال کیا ہے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق اور وفد میں شامل دیگر ممبران اسمبلی سے ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے حوالے سے اعتماد کے ووٹ لینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اتحادی متحد ہیں عدالتی وزیر اعلی کا جلد بوریا بستر گول ہوگا اعتماد کا ووٹ لینے سے اب کیوں ڈر رہے ہیں وفاقی حکومت مہنگائی اور دیگر مسائل پر جلد قابو پانے گی ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق آف مانانوالہ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے دوران آپنے حلقہ کی عوام کے مسائل اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مسائل حل کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق کے ہمراہ وفد میں شامل دیگر ممبران پنجاب اسمبلی ن بھی الگ الگ آپنے مسائل اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر آخر میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چوہدری محمود الحق سمیت وفد میں شامل ممبران پنجاب اسمبلی ن کا شکریہ ادا اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آپنے آپنے حلقوں کی عوام کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے آئندہ کے لیئے لائحہ عمل طے کیا ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق نے آپنے حلقہ پی پی 141 شیخوپورہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے شکریہ ادا کیا اور عوام کو جذبہ خیر سگالی گا پیغام دیا اور مانانوالہ سمیت حلقہ بھر کے دیگر مسائل جلد حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا =

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں