کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں اقتدار ملا تو خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے،

خواتین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے، کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے، گالم گلوچ کی سیاست سے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا، ہم بینظیر شہید کا غریب عوام سے کیا گیا وعدہ عوام کی طاقت سے پورا کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کا ر کنو ں سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 19:38

کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں اقتدار ملا تو خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے،
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار ملا تو خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے، خواتین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے، کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے، گالم گلوچ کی سیاستسے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا، ہم بینظیر شہید کا غریب عوام سے کیا گیا وعدہ عوام کی طاقت سے پورا کریں گے، کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بدھ کو منڈی بہائو الدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوست منشور دیا ہے، کسانوں کو رجسٹرڈ کرکے کسان کارڈ دیں گے، بھوک مٹائو پروگرام کے تحت عوام کو قرضے دیں گے، خواتین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے، پاکستان کے سامنے بہت سے مسائل ہیں، گالم گلوچ کی سیاست سے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا، کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ انقلابی منشور لے کر آئی ، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے ملک میں پھیلائیں گے، اگر ہمیں اقتدار ملا تو خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے، خواتین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی پنجاب میں انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ہم نظریے اور سوچ کے ساتھ عوام میں پیغام لے کر آئے ہیں، ہم بینظیر شہید کا غریب عوام سے کیا گیا وعدہ عوام کی طاقت سے پورا کریں گے، کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں