منڈی بہاوالدین میں انتہائی دلخراش واقعہ

مسافر بس نے مہندی کی تقریب میں جانے والے افراد کو کچل دیا، متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 دسمبر 2021 00:31

منڈی بہاوالدین میں انتہائی دلخراش واقعہ
منڈی بہاوالدین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2021ء) منڈی بہاوالدین میں انتہائی دلخراش ناک واقعہ، مسافر بس نے مہندی کی تقریب میں جانے والے افراد کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین میں انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاندان کے کچھ لوگ مہندی کی تقریب میں جانے کیلئے سڑک کنارے کھڑے تھے، جب ایک بے قابو بس ان پر چڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

بے قابو بس کے کچلنے کی وجہ سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ بس کی بریک فیل ہو گئی تھی، جبکہ دھند کے باعث بھی ڈرائیور بس کو قابو میں نہیں رکھ سکا۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں