اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ ، نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:59

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع نے انسپکٹر ماحولیات عاطف عمران کے ہمراہ اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ ، نامکمل دستاویزات اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 45گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 61ہزاور روپے جرمانہ بھی کیا۔

یہ بات سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے ڈپٹی کمشنر کو فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی۔مختلف روٹس پر کارروائی کے دوران فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے اور نا مکمل دستاویزات کے علاوہ دیگر خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 45گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 7گاڑیوں بند ،4 گاڑیوں کے فٹنس نہ ہونے پر معطل جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر 61ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرزکوخبردار کیا کہ اوورچارجنگ، اوور لوڈنگ ،کرایہ نامہ آویزاںنہ کرنے ،گاڑیوں میں پھٹے لگانے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ حکومتی ہدیات کے مطابق عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع نے کہا کہ شہریوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیںاس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں