مردان میں ریسکیو1122پوری طرح متحرک

جمعہ 27 مارچ 2020 22:13

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) کورونا کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے احکامات پر ریسکیو1122 نے فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ڈاکٹرز، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، TMA اور دیگر اہم اداروں کیساتھ فرنٹ لائن پر خدمات فراہم کر رہا ہی.

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام اداروں سے تعاون کریں اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کی ہدایات پر ریسکیو1122 کے افسران سمیت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور یہ اہلکار فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں.موجودہ صوتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے مردان سٹی کے مختلف علاقوں سمیت تخت بھائی، کاٹلنگ، شیرگڑھ اور رستم میں جراثیم کش سپرے مسلسل کئی دن سے جاری ہی.

ریسکیو 1122 کی جانب سے خاص طور پر متاثرہ علاقے منگاہ، مردان میں قائم قرنطینہ اور دیگر مشتبہ علاقوں میں ہر روز جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہی. مردان میں جراثیم کش سپرے کرنے کیلئے کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ کی جانب سے مردان کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پلان متاثرہ علاقوں، بازاروں اور وہ علاقے جہاں لاک ڈاؤن سے پہلے بہت آمدورفت ہوئی ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہی. ریسکیو1122 مردان کے ترجمان بلال جلال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام تمام محکموں کیساتھ تعاون کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر دی گئیں حفاظتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرونا کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں.

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں