مردان ، 12 گھنٹوں میں طالبعلم سمیت دو نوجوانوں کی قتل شدہ لاشیں برآمد

امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر عوام کا اظہار تشویش، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ

پیر 19 فروری 2024 22:15

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) ضلع میں دو الگ الگ واقعات میں 12گھنٹے کے دوران قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم سمیت دونوجوانوں کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں،ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم میں ضافہ اور امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔پیر کو کاٹلنگ لنڈے شاہ قبرستان کے قریب قائد اعظم یونیورسٹی فائنل سمسٹر کے سٹوڈنٹ نعمان ناصر ولد ناصر کی قتل شدہ لاش برآمد ہو ئی جنہیں نے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کسی کے ساتھی دشمنی نہیں ہے۔اسطرح تھا نہ ساڑو شاہ کی حدود سے تاجر نوجوان طارق کی ذبح شدہ لاش برآمد ہو ئی۔ مقتول کے بھائی عثمان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ادھر گزشتہ روز تخت بھائی ملاکنڈ روڑ پر جواں سالہ جوڑے کی گاڑی سے قتل شدہ لاشیں برآمد ہو نے اور شہر میں سٹریٹ کرائم میں اضافے سمیت امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہو ئے شہر میں امن وامان کو بحال کرئے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں