مخدوم جمیل الزمان کی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات

ہالا میں رند اور بروہی تکرار میں قتل ہونے والی6 افراد سے متعلق اگاہ کیا

ہفتہ 1 فروری 2020 20:50

مخدوم جمیل الزمان کی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات
مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2020ء) سروری جماعت کے روحانی پیشوا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات،سروری جماعت کے روحانی پیشوا پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات کرکے ہالا میں رند اور بروہی تکرار میں قتل ہونے والی6 افراد کاذکر کیا جس پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا ملاقات میں مخدوم جمیل الزماں کے ہمراہ اسلم پیرزادہ،ندیم ڈاہری موجود تھے مخدوم ہاؤس ترجمان کے مطابق مخدوم جمیل الزماں نے پی پی چیئرمین سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں ضلع مٹیاری کی صورتحال پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی اور مسائل سے آگاہی دے کر انہیں حل کرانے کے لیئے کہا گیا جس پر پی پی چیئرمین نے یقین دہانی کرائی پی پی چیئرمین نے الیکشن کی تیاریاں کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں